• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے،بہنوئی کا تشدد،ساڑھے3لاکھ روپےچھین لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ کپ کے علاقہ میں بہن پر تشدد سے منع کرنے پر بہنوئی نے 4ساتھیوں کے ہمراہ سالے پر تشددکیااورساڑھے تین لاکھ بھی چھین لئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ۔پولیس حرم گیٹ کے مطابق پیر کالے شاہ کے دربار پر عرس جاری تھا کہ احمد نامی شخص خواتین کیلئے مختص جگہ سےگزرنے لگا جسے حاجی غالب نے منع کیا تو دونوں کا جھگڑا ہوگیا۔محمد یاسین نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وارثتی جائیداد کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اس کے رشتے دار ندیم اور احسان اس کے گھر میں گھس گئے اور اس کو پسٹل کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔دھمکیاں دیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسر ا فرار ہو گیا ۔
تازہ ترین