• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10سالہ بچے کوکتے نے کاٹ لیا ،حادثات کےذمہ دارڈرائیوروں کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقہ چائنہ چوک کے قریب کار اور ٹرک حادثےمیں مرنے والے کار ڈرائیور اور فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔حادثےمیں کار سوار اسد اور نقیب موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں باپ، بیٹوں عبدالستار اپنے بیٹوں گلزیب، اور عمر دراز نے لیز پر رقبہ دلانے کا جھانسہ دے کر پراپرٹی ڈیلرزاہدصدیق کو 52 لاکھ کی رقم سے محروم کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔پولیس تھانہ الپہ نے معمولی تنازع پربچے پر کتا چھوڑنے والے تین بھائیوں سجاد، ذوالفقار، اور اللہ ودھایا کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی،ٹرک، تیز رفتاری اور غفلت سے چلانے کے الزام میں9 ڈرائیوروں عالم شیر، شیراز، غلام شبیر، وسیم،بلاول، تصور، منظور، شفقت، وحیدکو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ گلگشت نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے طالبعلم حیدرکا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیورکیخلاف درج کرلیا ۔ ملزم ٹرک موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ڈاکٹر کو فون پر دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔پولیس نے کچہری اور گلگشت کے علاقے میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوءے6عورتوں کو گرفتار کر لیا ْ۔مظفر آباد میں کندن مائی، گلگشت میں سمیرا، کراچی ہوٹل کے نزدیک ریاض، منیر، منور جبکہ کچہری میں اکبری مائی، بھیک مانگ کر شہریوں کو پریشان کر رہے تھے۔تھانہ چہلیک پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں محمد امجد کی درخواست پر عمران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔دریں اثنا تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں10 سالہ بچے امتیاز کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا جسے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین