• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ارباب افضل حیات

اپشاور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 68 کے سابق امیدوار ارباب افضل اکبر حیات نے میاں محمدنوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک میاںمحمد نوازشریف کی طبیعت کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے حکومت سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف شدید علیل ہیں۔ نواز شریف دل کے عارضے سمیت مختلف امراض کا شکار ہیں ۔اس کے باوجود ان کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ماہر ڈاکٹر ز ایک پینل تشکیل دیا جائے ‘نواز شریف کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین