• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر انصاف کا تاجروں کی ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر) تاجر انصاف خیبر پختونخوا نے 29 اکتوبر کو ہونے والی ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ۔اس حوالے سے سکندر پورہ بازار میں تاجر انصاف خیبر پختونخوا کے صدر حاجی شاہد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف بازاروں کے صدور اور کابینہ نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر 29 اکتوبر کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر حاجی شاہد خان نے کہا کہ تاجر انصاف مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور مذاکرات کے ذریعے ہی تاجروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا تاجر انصاف نے جس طرح گھنٹہ گھر ہیریٹیج ٹریل کا مسلہ ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کیا ٹیکسوں پر بھی حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے پشاور کے تاجر پہلے ہی بہت نقصان کر چکے ہیں BRT کی وجہ سے پشاور کا کاروبار مکمل طور پر خراب ہے اور اب تاجر ہڑتال کے لیے کسی صورت تیار نہیں اور نہ ہرتال کریں گے اور پورا پشاور کھلا رہے گا۔
تازہ ترین