• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکیم محمد سعیدشہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، مشتاق حسین

پشاور( وقائع نگار )بزم ہمدرد نونہال کی تقریب گزشتہ روز آرکائیوز لائبریری ہال پشاورمیں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید مشتاق حسین شاہ بخاری ،پرنسپل الفیصل ماڈل سکول باڑہ لین پشاور، میزبان فاروق احمد جان بابر آزاد رکن شوریٰ ہمدرد اور اسپیکر نونہال اسمبلی نونہال اقصیٰ شہزاد تھیں۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے’’ یقین محکم، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم‘‘ (بیاد شہید پاکستان حکیم محمد سعید) کے موضوع پر تقاریر کیں۔اس موقع پر میزبان نے کہا کہ شہید پاکستان حکیم محمد سعید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ نونہال اسمبلی ہمیں ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ حکیم محمد سعید شہید نے بڑے نا مساعد حالات میں ہمدرد کی بنیاد رکھی، مرحوم نے 500 سے زیادہ مضامین اور مقالات لکھے جو دنیا کے مشہور اخبارات اور جرائد میں شائع ہوئے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین