• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کے قاتل کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ، روحیل امین

پشاور (لیڈی رپورٹر)مردان کے رہائشی روحیل امین نے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان،انسپکٹرجنرل پولیس اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انکے بھائی عبدالصمدولدیاسین خان کے قاتل کوفوری طورپرگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 21اگست 2005کوملزم غلام سرورولدعبدالقیوم نے انکے بھائی کوبے دردی کے ساتھ قتل کر کے روپوش ہوگیاچودہ سال بعد ملزم کے ضلع مہمند میں رہائش پذیرہو نے اور وہاں پرمیڈیکل سٹورکھول کرخودکو ڈاکٹرظاہرکر نے کا پتہ چلا متعلقہ تھانہ بازئی کے ایس ایچ اوسے رابطہ کیااورانہیں مفرورکے بارے میں تمام معلومات فراہم کیں ایس ایچ اونے مفرورغلام سرور کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کر کے ضلع مردان کے تھانہ چوراکچھ دنوں میں منتقل کرنے کا بتا یا تھانہ بازئی پہنچے توملزم غلام سرورحوالات میں نہیں تھا پتہ چلاکہ ڈی پی اورشیدخان کے حکم پراسے چھوڑدیاگیاہے ڈی پی اورشیدخان سے انکے دفترمیں ملاقات کی توانہوں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے معاملہ کورفع دفع کردیاانہوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مہمندپولیس کی اس بے حسی کانوٹس لیاجائے ۔
تازہ ترین