وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ احتجاج کے لیے آئیں تو ڈنڈے رکھ کر احتجاج کریں، ڈنڈے لے کر احتجاج کیا تو حکومت بھی ڈنڈا اٹھالے گی۔
فردوس عاشق اعوان ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ نکالنے کے اعلان کے حوالے سے گفتگو کر رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کسی کا تابع نہیں آزاد ہو چکا ہے، ڈائیلاگ کے دروازے بند ہوں تو بحران جنم لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: مولانا کی ملیشیا ملکی وقار مجروح کرنا چاہتی ہے، فردوس
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ہے کہ سڑکوں پر دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔