• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کا کاٹنا ناصرف پریشان کُن ہوتا ہے بلکہ یہ خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی، ملیریا اور چکنگونیا جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں جو جان بھی لے سکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آئے دِن مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور یہ وبا دِن بہ دِن پھیلتی جا رہی ہے۔

مچھر سے بچنے کے لیے لوگ مہنگے مہنگے کیمیکلز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، گھر میں اسپرےکرتے ہیں لیکن اِس سے کوئی خاصہ اثر نہیں ہوتا ہے، اب اِن جان لیوا مچھروں سے بچنے کے لیے گھریلو نسخوں کا استعمال کریں جس سے مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آسکیں گے۔

مچھروں کو دور رکھنے کے گھریلو ٹوٹکے:

نیم کا تیل اور پتے:

نیم میں قُدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ کیڑے مکوڑے مارنے کی دوا میں بھی استعمال ہوتا ہے، لوگ اپنے گھروں میں نیم کے درخت بھی لگاتے ہیں تاکہ مچھروں سے بچا جا سکے، مچھروں سے بچنے کے لیے نیم کے تیل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور اِس کے علاوہ جہاں مچھر ہوں وہاں نیم کو پتوں کو اگر جلایا جائے تو اِس سے بھی مچھر دور بھاگتے ہیں۔

لہسن:

لہسن کے جووں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اُن کو پانی میں اُبال لیں اِس کی بدبو سے مچھر دور بھاگ جائیں گے۔

لیوینڈر:

لیونڈر میں اینٹی فنگل اور اینٹی سیپٹیک کی خصوصیات موجود ہوتی ہے اور اِس کی خوشبو سے مچھروں کو دور بھگانے میں مدد کرتی ہے۔

تلسی کا تیل:

تلسی کا استعمال دوائوں میں کیا جاتا ہے ، اِس کا تیل کیڑوں اور مچھروں کو دور رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اِس کے علاوہ تلسی قوت ِ مدافعتبڑھاتی ہے اور نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر کرتی ہے۔

سونف کا تیل :

سونف میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں ، سونف کا تیل مچھروں کو مارنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

روز میری:

روزمیری کو اگر اُس جگہ ہر جلایا جائے جہاں مچھر موجود ہوں تو یہ وہاں سے مچھروں کو نِکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مچھر کے کاٹنے کا علاج:

برف:

مچھر کے کاٹنے سے جلن اور سوزش ہوجاتی ہے اِس جلن سے نجات پانے کے لیے ضروری ہے کہ جس جگہ مچھر نے کاٹا ہو وہاں برف لگا لیں اِس سوزش اور جلن ختم ہوجائے گی۔

شہد:

شہد میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش کی خصوصیات ہوتی ہے مچھر کے کاٹنے پر شہد لگالیا جائے تو اِس سے سوزش ختم ہوجاتی ہے۔

پیاز:

پیاز میں قُدرتی طور پر اینٹی فنگل ہوتی ہے یہ مچھر یا کسی بھی کیڑے کے ڈنک کو نِکالنےاورجلن کم کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔

تازہ ترین