آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چین کی مصروف شاہراہ پر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا

چین کی مصروف شاہراہ پر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا


چین میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب چین کی مصروف شاہراہ پر ہوائی جہاز پیڈسٹرین برج کے نیچے پھنس گیا اور ریسکیو اہلکار ایئربس طیارے کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو ٹرالر پر رکھ کر لے جایا جا رہا تھا اور ٹرالر جب پیڈسٹرین برج کے نیچے پہنچا تو وہاں پھنس گیا۔

طیارے کے پل کے نیچے پھنسنے کی وجہ ٹرالر پر طیارے کا لوڈ ہونا نہیں بلکہ ٹرالر کے بڑے ٹائر تھے تاہم ٹرالر ڈرائیور نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے ٹرالرکے بڑے ٹائر کھول کر چھوٹے ٹائر لگا کر جہاز کو پل کے نیچے سے گزارااور کسی نقصان سے بچا لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید