• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسانی: میشا شفیع فلمساز جامی کی حمایت میں آگئیں

قریبی دوست نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، جامی


گلوکارہ میشا شفیع جنسی ہراسانی کے معاملے پر فلمساز و ہدایتکار جامی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

میشا شفیع نے کہا کہ میں آپ پر یقین کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

سوشل میڈیا پیغام میں میشا شفیع نے کہا کہ لوگ جنسی زیادتی کے متاثرین کی محتاط حمایت کرنے والوں پر طنز کے وار کرتے ہیں۔

ایسے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میشا شفیع نے کہا کہ آپ لوگ حقیقی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ آپ صرف پریشان ہونے کی اداکاری کرسکتے ہیں۔

میشا شفیع نے کہا کہ ایسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق اس وقت تک مذمت کرسکتے ہیں جب تک کہ وہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالے، آپ کو بس اتنی ہی تکلیف گوارا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کوئی آپ کو آئینے میں آپ کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے، آپ اس پر خنجر تان لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قریبی دوست نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، جامی

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف پاکستانی فلمساز و ہدایتکار جامی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی ایک شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جامی نے سوشل میڈیا پر اپنی سلسلہ وار پوسٹس میں لکھا تھا کہ 13 سال گزرنے کے بعد آج خود کو ملامت کرتا ہوں کہ میں نے اس وقت اس شخص کی آنکھیں کیوں نہ نوچ لیں، آج بھی مجھ میں ہمت نہیں کہ میں اس شخص کا نام لے سکوں کیونکہ خود میرے دوست میرا مذاق اڑائیں گے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر لکھا تھا کہ وہ اس وقت سکتے میں آگئے تھے، کیونکہ وہ شخص ان کا قریبی دوست تھا۔

تازہ ترین