• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن نے سدرن پنجاب کو ہرا کر سیکنڈ الیون ٹی ٹوینٹی کپ جیت لیا

ناردرن نے سدرن پنجاب کو 40 رنز سے شکست دے کر سیکنڈ الیون ٹی ٹوینٹی کپ کا فائنل جیت لیا۔ نعمان علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر جبکہ ذیشان اشرف کو بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے سیکنڈ الیون ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا فائنل ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 196 رنز بنائے۔ شعیب احمد68 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والےجمال انور نے اکیس گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

سدرن پنجاب کے ذوالفقار بابر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ذیشان اشرف اور مختار احمد نے سدرن پنجاب کو 85 رنز کا جارح آغاز فراہم کیا، ذیشان اشرف نے 26 گیندوں پر 61 رنز کی جارح اننگز کھیلی۔ مختار نے 22 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد پنجاب کا کوئی بیٹسمین اسکور کو آگے نہ بڑھا سکا۔ اسکی آخری چھ وکٹیں 28 رنز کے اضافے سے گرگئیں اور پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یوں ناردرن نے فائنل 40 رنز سے جیت لیا۔ اسامہ میر نے تین اور سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمال انور کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نعمان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

ذیشان اشرف کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔ سیکنڈ الیون میں نمایاں پرفارمنس دینے والے تینوں کرکٹرز پر امید ہیں کہ ان کی کارکردگی رائیگاں نہیں جائے گی۔

تازہ ترین