• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا میں پہلے سیاہ فام کے مکمل چہرے کی پیوند کاری

امریکا میں پہلے سیاہ فام کے مکمل چہرے کی پیوند کاری


کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا امریکی شہری چہرے کی پیوند کاری کرانے والا پہلا سیاہ فام بن گیا،  68 سالہ رابرٹ چیلسی کو اُس کی اپنی رنگت جیسی جلد ملنے کے لیے چھ برس تک انتظار کرنا پڑا۔

امریکا میں پہلے سیاہ فام کے مکمل چہرے کی پیوند کاری
گزشتہ برس (مئی 2018) میں انہیں چہرے کی پیوندکاری کے حوالے سے ایک ڈونر مل گیا۔

رابرٹ چیلسی چھ برس قبل شراب کے نشے میں مدہوش ایک ڈرائیور کی سنگین غلطی کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کے چہرے سمیت جسم کا کافی حصہ جھلس گیا تھا، جس کے بعد اس کا علاج جاری رہا۔

میچنگ جلد کا چھ برس انتظار، سیاہ فام امریکی کا منفرف فیصلہ
68 سالہ رابرٹ چیلسی کو اُس کی اپنی رنگت جیسی جلد ملنے کے لیے چھ برس تک انتظار کرنا پڑا۔

 گزشتہ برس (مئی 2018) میں انہیں چہرے کی پیوندکاری کے حوالے سے ایک ڈونر مل گیا۔ تاہم ڈونر سیاہ فام نہ ہونے کی وجہ سے چیلسی نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ اس کا رنگ اس شخص سے مختلف ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ علاج کے بعد وہ بالکل مختلف نظر آئے۔ 

یہ بھی پڑھیے: ایک کیمرے نے خاتون کی زندگی بچالی

بالآخر چیلسی کو رواں برس جولائی میں اپنا ہم رنگ عطیہ کنندہ مل گیا اور اسے ڈاکٹروں نے ایک چہرہ تخلیق کرکے دے دیا۔ تاہم چیلسی پر جو بیتی اس میں صرف چہرے کی پیوند کاری کے حوالے سے چیلنجز ہی نہیں بلکہ زندگی کو لاحق خطرات اور امریکی روزہ مرہ  زندگی میں سیاہ اور سفید رنگت کے فرق کا مسئلہ بھی درپیش تھا۔

میچنگ جلد کا چھ برس انتظار، سیاہ فام امریکی کا منفرف فیصلہ
45 ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم نے 16 گھنٹے طویل آپریشن میں حصہ لیا

  باوجود اس کے کہ سیاہ فام مریض بہت سی بیماریوں میں سفید فام امریکیوں کے مقابلے میں کافی تعداد میں ہلاک ہوجاتے ہیں، تاہم انہیں بہت کم  اعضا کی پیوندکاری ملنے کا امکان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جلدی بال گرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پیوندکاری کے بعد چیلسی نے اپنے عطیہ کنندہ اور اس کے خاندان کو دعائیں دیں، چیلسی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے محسن کے اس عطیہ پر اسکا شکر گزار ہے کہ اس نے مجھے یہ قیمتی تحفہ دیا اور مجھے جینے کا دوسرا موقع فراہم کیا۔

میچنگ جلد کا چھ برس انتظار، سیاہ فام امریکی کا منفرف فیصلہ
پیوندکاری کے بعد چیلسی عطیہ کنندہ اور اس کے خاندان کا شکر گزار ہے۔

میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کرسکوں۔ لیکن میں پھر بھی یہ کہوں گا کہ یہ اس شخص کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے یہ گراں قدر تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ چیلسی اب تک وہ شاذونادر سیاہ فام امریکی ہے جسے اس قسم کی پیوند کاری میسر آئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اپنے اس منفرد رویے میں بھی یکتا تھا کہ اس نے سفید کے بجائے سیاہ جلد کی پیوندکاری کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیے: بچوں کو بینائی کی کمزوری سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

چیلسی کو جلد عطیہ کرنے والا 62 سالہ سیاہ فام شخص کا کسی جان لیوا بیماری سے انتقال ہوا تھا۔

45 ڈاکٹروں اور نرسوں کی کاوشوں اور 16 گھنٹے طویل آپریشن  کے بعد چیلسی پہلا سیاہ فام اور پندرہواں امریکی ہے، جس کے پورے چہرے کی پیوندکاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین