• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ اور الکحل کا ساتھ استعمال کینسر کا خطرہ بڑھادیتا ہے

گلاسگو(طاہر انعام شیخ) ایسے افراد جو سگریٹ اور الکحل دونوں کا استعمال کرتے ہیں اور ان کو منہ اور گلے کے کینسر کا خطرہ 30 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے، بنسبت ان لوگوں کے جو صرف سگریٹ یا الکحل پیتے ہیں، یہ بات دی سکاٹش ہیلتھ ایکشن آن الکحل پرابلم کی گائیڈ لائن میں بتائی گئی، نئی گائیڈ لائن میں لوگوں کو کینسر سے محفوظ رہنے کے طریقے بتائے گئے ہیں، واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ میں شراب نوشی سے ہونے والی ایک چوتھائی اموات کینسر کے ساتھ ہوتی ہیں، سکاٹ لینڈ کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کیتھرائن کالڈروڈ نے بتایا کہ لوگوں کو کینسر اور الکحل کے درمیان اس تعلق کا زیادہ علم نہیںچنانچہ انتہائی طورپر ہم آگاہی پیدا کرنے کی مہم چلارہے ہیں، یہ جاننا لوگوں کی صحت کے لئے نہایت اہم ہے، شاپ کے چیئرمین ڈاکٹرپیٹر سائس نے کہا کہ کلینکل سطح پر ڈاکٹرز ڈینٹسٹ، نرسیس اور دیگر سٹاف مختلف مقامات پر لوگوں کو شراب نوشی کے متعلق نقصانات سے آگاہ کرتے ہیں، شراب نوشی کی وجہ سے کینسر کے علاج میں صحت یابی کے سلسلہ میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں، ریسرچ سے مزید پتہ چلا ہے کہ جو لوگ ہفتہ میں الکحل کے پانچ یونٹس سے زیادہ ڈرنک کرتے ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تازہ ترین