• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر، 115 معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضا لگائے گئے


تھرپارکر میں پہلی مرتبہ معذور افراد کو مصنوعی اعضاء کی فراہمی کے لیے مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں115 افراد کو مصنوعی اعضاء لگائے گئے۔

این آر ایس پی اور نیا قدم کے تعاون سے کیمپ تھر فائونڈیشن اسپتال اسلام کوٹ میں لگایا گیا جس میں سندھ کے 10اضلاع سے معذور افراد نے شرکت کی۔

اس کیمپ میں 115 معذور افراد کو مصنوعی ہاتھ اور ٹانگیں لگا کر معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بنایا گیا۔

مصنوعی اعضاء لگائے جانے والے افراد کے لیے اسپورٹس ڈے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ان افراد نے اپنے مصنوعی اعضاء کے ساتھ فٹبال کھیلا، سیڑھیاں چڑھیں اور دیگر سرگرمیوں میں عام افراد کی طرح حصہ لیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ مصنوعی اعضاء سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد اب محنت مزدوری کے ذریعے بھی اپنے گھرانوں کی کفالت کر سکیں گے۔

تازہ ترین