• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت اور عاطف نے ’ریاض سیزن‘ کا میلہ لوٹ لیا

نامور پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے سعودی عرب  میں ہونے والے ’ریاض سیزن‘ کا میلہ لوٹ لیا۔

راحت اور عاطف نے ’ریاض سیزن‘ کا میلہ لوٹ لیا


عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں برس کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے ثقافتی فیسٹول میں اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ’ریاض سیزن‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اب تک کے پہلے پاکستانی فن کار بن گئے ہیں۔

’ریاض سیزن‘ میں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سمیت 4 بھارتی فنکاروں اور دیگر عرب فنکاروں نے بھی پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ اب تک ریاض سیزن میں پاکستانی و بھارتی فنکاروں سمیت مشرق وسطیٰ اور بعض مغربی فنکار بھی پرفارم کر چکے ہیں اور کئی معروف فنکار رواں برس 15 دسمبر تک اسی میلے میں پرفارم کریں گے۔

تازہ ترین