• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ڈاکٹر سلیپ‘ کی نئی جھلکیاں جاری


ہالی ووڈ کی ہارر سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’ڈاکٹر سلیپ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

یہ فلم 1980 میں ریلیز کی گئی ہارر فلم ’دا شائننگ‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو بھلانے کے لئے نشے کا استعمال کرتا ہے اور بعد میں نشے کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔

فلم میں اداکارہ ریبیکا فرگوسن، ایوان میک گریگور، کیلیگ کورن، بروس گرین ووڈ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین