• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کی 27ویں برسی

آج ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے27 برس بیت گئے۔

نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں ہدایت کار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم ”قاتل“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ درپن اور نیئر سلطانہ کو سنیما اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔


باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نیئر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں اُنہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔

نیئرسلطانہ کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 اکتوبر 1992 اپنے شوہر کے پہلو میں ابدی نیند سوگئیں۔

تازہ ترین