• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایپل کا کمپیوٹر 27 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کیلئے تیار

امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ایپل کی مصنوعات مارکیٹ میں اپنی ایک خاص حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی مانگ میں بھی کمی واقع نہیں ہوتی، تاہم جب اس کی کسی پرانی یا ابتدائی دور کی کوئی اشیا فروخت کے لیے پیش کی جاتی ہے تو یہ دنیا کی نایاب چیز بن جاتی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے سب سے پہلے کمپیوٹر ایپل-1 کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ کمپیوٹر ای کامرس ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت اس کے مالک نے 17 لاکھ 50 ہزار ڈالر ( تقریباً) 27 کروڑ 37 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

اس کمپیوٹر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایپل کا سب سے پہلا کمپیوٹر ہے جسے ایپل کمپنی کے بانی مالکان اسٹیو جابز اور اسٹیو ووزنیک نے تیار کیا تھا۔

ماضی میں اس ماڈل کے کمپیوٹر کو ہر سال فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے جن کی قیمتیں کمپنی کی جانب سے 3 سے 6 لاکھ ڈالر کے درمیان مقرر کی جاتی ہیں اور قیمتیں اس کی ایسی سیریز، مینول، سافٹ ویئر وغیرہ کی حالت دیکھتے ہوئے متعین کی جاتی ہے۔

تاہم اس مرتبہ فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اس ایپل-1 کی قیمت 17 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

فروخت کے لیے پیش کیے گئے اس کمپیوٹر کے بارے میں اس کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح اپنے ابتدائی دور میں کام کیا کرتا تھا۔

اس کی تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسے 1978 میں بنایا گیا تھا جسے مالک نے آج تک سنبھال کر رکھا ہے اور اس کی بہتر حالت کی تصدیق ایپل-1 ماڈل کے ماہر کورے کوہن بھی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل 2016 میں ایپل-1 ماڈل کا کمپیوٹر 8 لاکھ 15 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین