• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی بندرگاہ سے آٹھ افغانی تارکین وطن ایک ٹرک سے بر آمد کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ان افغانیوں کو فرانس کی کیلیس بندرگاہ کے راستے لندن aسمگل کیا جانا تھا مگر لندن میں 39 تارکین وطن کی ہلاکت کے باعث سخت چیکنگ پر چار بچوں سمیت آٹھ افغانیوں کو برآمد کرکے فوری اسپتال بھجوا دیا گیا ۔

بندرگاہ پر ایک ٹرک میں چار بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلکے ہائپوتھرمیا میں پائے گئے تھے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ، رومانیہ کے دو ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت ٹرک کا درجہ حرارت 7c تھا اور اگر یہ افغانی دوران چیکنگ نہ پکڑے جاتے تو ان کی جان کو خطرہ تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ  سے آنے والی ٹرالر کے کنٹینر سے 39 تارکین وطنوں کی لاشیں ملی تھیں۔

تازہ ترین