• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں اور فنکاروں کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کا مذہبی تہوار مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔ اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو وزیراعلیٰ کی مبارکباد

دیوالی کے موقعے پر پاکستانی سیاسی، کھلاڑی اور شوبز شخصیات نے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغامات دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دنیا بھر میں روشنیوں کا تہوار دیوالی منایا جارہا ہے ایسے میں کشمیر کو نا بھولئے جہاں اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس خوفناک خواب میں کشمیر کی عوام کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں  انہوں نے ہیش ٹیگ کشمیر بلیک ڈے بھی لکھا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں دیوالی کی مبارکباد دی۔

شعیب ملک نے بھی دیوالی کی مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on


اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کرتےہوئے ہیپی دیوالی کہا۔

اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دیوالی منانے والے ساتھیوں کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین