• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈیوڈ وارنر نے اپنے مداح کو گلوز دے دیئے

ڈیوڈ وارنر نے اپنے مداح کو گلوز دے دیئے


آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اتوار کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں صرف 56 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی مہلک فارم میں واپس آگئے ہیں۔

وارنر نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، ان کا اسٹرائیک ریٹ 178 رہا۔

آسٹریلوی بیٹسمین نے یہ کارنامہ اپنی 33 ویں سالگرہ پر انجام دیا اور سری لنکا کے خلاف 134 رنز کی بڑی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹرلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دوسرا ٹی 20 برسبین میں 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

میچ شروع ہونے سے قبل پریکٹس سے واپس ڈریسنگ روم جاتے ہوئے بچے کو اپنے بیٹنگ گلوز تحفے میں دے کر اس کا دل جیت لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں مداح کے چہرے پر خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف ایک اور اعزاز اپنے نام کیا، وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے گلین میکسویل اور شین واٹسن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

میچ کے بعد ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، یہ بہترین سنگ میل ہے،آسٹریلیا میں بڑے اسکور کا تعاقب ہمیشہ مشکل رہا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے سری لنکن بولر نو وان پردیپ کی تعریف کرتے ہوئے ورلڈ کلاس ٹیسٹ پلیئر قرار دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے 71 ٹی 20 میچوں میں 28 اعشاریہ 23 کی اوسط سے ایک ہزار 892 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین