• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژالے سرحدی کے آئٹم سانگ کو مقبولیت کیوں نہیں ملی؟

ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ مکمل لباس پہننے کے باعث اُن کے آئٹم سانگ کو مقبولیت حاصل نہیں ہوئی بلکہ اُس پر تنقید کی گئی۔

ژالے سرحدی کے آئٹم سانگ کو مقبولیت کیوں نہیں ملی؟


ژالے سرحدی نے اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سمیت اپنی زندگی میں تمام کام کیے یہاں تک کہ ہر وہ کام کیا جس کی جستجو ہوتی ہے اور وہ خواہش پوری ہوگئی۔

دوران پروگرام ژالے سرحدی نے بتایا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں داخل ہونے کے بعد ایک آئٹم سانگ بھی کیا جس پر کافی تنقید کی گئی۔

ژالے سرحدی نے بتایا کہ میرے آئٹم سانگ کو متنازع بنانے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ مکمل لباس زیب تن کرنا تھا اس بات کی تصدیق حمزہ علی عباسی بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ انہوں نے میرے آئٹم سانگ میں مکمل لباس زیب تن کرنے پر حوصلہ افزائی کی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے یہی بات ٹوئٹر پر بھی کہی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا تھا کہ دوسری لڑکیاں بھی اس عمل کی پیروی کریں۔

واضح رہے کہ 2015ء میں یاسر جسوال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جلیبی‘ میں اداکارہ ژالے سرحدی نے آئٹم سانگ ’جوانی‘ پیش کیا تھا۔

تازہ ترین