• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے لیے 55 فنکاروں پر مشتمل گانا ریلیز

معروف میوزیکل بینڈ ’درویش‘ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائی اور  55 پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مشترکہ ’آزاد ہوں میں ‘ ریلیز کیا۔

کشمیر کے لیے 55 فنکاروں پر مشتمل گانا ریلیز


گرے اسکیل پر بنائی گئی گانے ’آزاد ہوں میں‘ کی ویڈیو میں پاکستان کے نامور فنکار و اداکار نے حصہ لیا۔

55 فنکاروں میں عدنان صدیقی، ٹینا ثانی، اعجاز اسلم، عبداللہ قریشی، ایمن خان، فریال محمود، وجاہت رؤف، ریچل وساجی، عباس علی خان، شہزاد مغل، علی گل پیر، ازلان شاہ و دیگر نمایاں ہیں۔

پاکستان کے دیگر معروف بینڈز ای شارپ، کشمیر، تماشہ کے لوگوں نے بھی ویڈیو میں حصہ لیا۔


گانے کا آغاز ٹینا ثانی نے بلھے شاہ کی معنی خیز شاعری’نہ کر بندیا میری میری‘ سے کیا۔

07منٹ 45 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کے گلوکار ذیشان علی اور وجیہ فاروقی جبکہ پروڈیوسر زین صدیقی ہیں۔

’آزاد ہوں میں‘ کے کمپوزر رافع صدیقی ہیں۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا ہے۔

گانا لکھنے والےرافع کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری سے آغاز کے بعد باقی کے بول بھی اسی شاعری کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھے گئے ہیں۔

پروڈیوسر زین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اُن کے ساتھی رافع صدیقی مقبوضہ وادی پر ہونے والے مظالم سے بہت زیادہ دل برداشتہ تھے۔ رافع نے اس  کا ذکر زین سے کیا، زین کی یقین دہانی کے بعد رافع نے2 دن کے اندر اندر گانا لکھا ۔

زین کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ حیران ہوگیا تھا۔ شروع میں ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم انڈسٹری کے 55 آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 55 فنکاروں نے اتنا دل لگا کر کام کیا کہ انہیں یہ گانا بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

انٹرویو کے دوران زین نے لوگوں سے درخواست کی کہ گانے کا اصل مزہ ویڈیو کے ساتھ ہے ، تو آپ سب ایک بار اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں ۔

انہوں نے کے اس گانے کی ویڈیو میں 55 لوگوں کے سچے جذبات دیکھنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب فنکار اپنی طرف سے جو کرسکتے تھے انہوں نے بھرپور کیا ہے۔

تازہ ترین