• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مِس یونیورس ششمتا سین کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے ششمتا کے ساتھ دو تصویریں اپلوڈ کیں۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ ریما کو زہر دینے کی کوشش

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں نے کسی فنڈ ریزنگ شو میں حصہ لیاتھا۔


ریما خان نےامریکا میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہیں ان کی ششمتا سے ملاقات ہوئی تھی۔


اداکارہ نے ایک اسپیشل بچے کے ساتھ لی گئی تصویر بھی اپلوڈ کی۔


شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی چارمنگ گرل مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔


شاہد آفریدی کی ’تعلیم ہوگی عام‘ مہم میں بھی ریما خان نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین