• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقارخواجہ خورشید انور کی دھنیں آج بھی مقبول

موسیقار خواجہ خورشید انور کی دھنیں آج بھی مقبول


برصغیر کے عظیم موسیقار اور ہدایت کار خواجہ خورشید انور کی 35 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے خواجہ خورشید انور نے آل انڈیا ریڈیو سے پروڈیوسر کےطور پر فنی سفر شروع کیا۔

خواجہ خورشید انور1953 تک بھارتی فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگاتے رہے، بعدازاں وہ پاکستان منتقل ہوگئے۔

انہوں نے 1956 میں پہلی پاکستانی فلم ’انتظار‘ کے گانوں کی دھنوں کو نیا رنگ دیا۔

خواجہ خورشید انورنے ’ہیر رانجھا‘، ’کوئل‘، ’گھونگھٹ‘، ’جھومر‘، ’زہر عشق‘ اور ’شیریں فرہاد‘ جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیا۔

ان کی دھنوں پرملکہ ترنم نورجہاں، ثریا، زبیدہ خانم اور کے ایل سہگل نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

موسیقار خواجہ خورشید انور کی تخلیق کی گئی دھنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

تازہ ترین