• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کیس 2 سے 3 ماہ میں نمٹ جائے گا، نگہت داد

میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے کہا ہے کہ علی ظفر کے وکیلوں نے میشا شفیع کی والدہ صباحمید سے سوالات نہیں کیے، انہوں نےصرف بیان ریکارڈ کرایا ہے، کیس اب 2 سے 3 ماہ میں نمٹ جائے گا۔

جیونیوز کے مارنگ شو ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے وکیل میشا شفیع نگہت داد نے بتایا کہ رپورٹرز سے کیس کی رپورٹنگ میں غلطی ہوئی ہے جس کی تصیح کرنا چاہتی ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ کیس میں 30 گواہوں کی فہرست ہے جس میں پہلے علی ظفر کے گواہ پیش ہوئے اور اب میشا شفیع کے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔

وکیل نگہت داد نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے کیسز میں جس سے ذکر کیا جائے وہ بھی گواہ ہوسکتا ہے اور کیس میں صبا حمید کو گواہ اس لئے بنایا کیوں کہ میشا نے ان کو واقعے کی تفصیل بتائی تھی۔

میشا کی پیشی سے متعلق وکیل نگہت داد نے بتایا کہ وہ اس متعلق ٹی وی پر ذکر نہیں کرسکتیں کہ میشا کو کس دن پیش کیا جائے گا ۔

میشا کی وکیل نگہت داد کا کہنا تھا کہ علی ظفر پر میشا نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کا انہوں نے اب تک جوابی دعویٰ دائر نہیں کیا ہے۔

نگہت داد کا کہنا تھا کہ امید ہے جنسی ہراسانی کا یہ کیس 2 سے 3 ماہ میں نمٹ جائے گا۔

تازہ ترین