• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘ اقرا کا یاسر کو جواب

ہر دل عزیز اداکارہ اقرار عزیز نے منگیتر یاسر حسین کی پوسٹ کے پیار بھرے کیپشن کا جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اقراء عزیز نے شادی کےلئے ہاں کردی

اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر معروف ڈیزائنرعلی ذیشان کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے لیےدلہا دلہن بنے ایک تصویرں اپلوڈ کی۔

یاسر نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام ہوتا ہے۔‘


ساتھ ہی انہوں نے اقرا کو ٹیگ کرتےہوئے لکھاکہ ’آپ کا غلام حاضر ہے۔‘

یاسر کے اس پیار بھرے کیپشن کے جواب میں اقرا نے لکھا کہ ’کاش میں آپ سے لفظوں میں جیت سکتی۔‘

اس کے جواب میں یاسر نے اقرا کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’آپ باقی ہر چیز میں جیت چکی ہیں۔‘

اقرا اور یاسر کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین