ملک کی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس ’’دراز‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اُس کے گیارہ گیارہ (11.11) سیل ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن 11نومبر 2019ء کی مڈنائٹ سے شروع ہو جائیگا۔ یہ سیل ایونٹ کسٹمرز کو ایک انوکھا تجربہ پیش کریگا جو ریٹیل سے آگے بڑھ کر تفریح فراہم کریگا۔
دراز نے پاکستان کے اندر 2018ء میں 11.11سیل متعارف کروائی اور اس کی سیل حجم میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اِس پانچ روزہ سیل ایونٹ کے دوران 30لاکھ سے زائد یوزرز نے دراز ایپ کا وزٹ کیا جہاں اُنہیں 30لاکھ تک کی چھوٹ والی پروڈکٹس تک رسائی حاصل تھی۔ اِمسال 11.11 سیل کی وسعت 2018ء کی بہ نسبت کہیں زیادہ ہو گی۔ گیارہ نومبر سے شروع ہونے والی گیارہ گیارہ (11.11) سیل کیلئے دراز 8ملین ڈیلز اور 50کروڑ روپے کی چھوٹ کی پیشکش کرتا ہے جبکہ اُسے اِس دوران اپنے پلیٹ فارم پر یادگار 10ملین وزیٹرز کی میزبانی کی بھی توقع ہے۔
دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایہ کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ ’’گزشتہ سال 2018ء میں دراز کے پہلے گیارہ گیارہ (11.11) سیل ایڈیشن کو زبردست پذیرائی ملی جبکہ اِس سال ہم نے ملک کے اعلی برانڈز اور فروخت کنندگان کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے اور خاص طور پر اکتوبر میں ہونے والی سرگرمی کے وسیع اضافے کے ساتھ اِس ایونٹ میں ہم بہت پُراعتماد ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی اپنے عروج پر ہے ہم اپنے صارفین کو کچھ ریلیف پہنچانے کی اُمید کر رہے ہیں‘‘۔
دراز نے اپنے صارفین کو متعدد ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات دینے کیلئے بے مثال ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ آرڈرز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے لاجسٹکس کو خود بنانے اور ایپ پر صارفین کے تجربات کو ذاتی بنائیں۔ 11.11سیل کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے اِن تمام پہلوئوں کو سامنے لا رہی ہے۔
یہ پلیٹ فارم گزشتہ کچھ مہینوں سے 11.11سیل ایونٹ کی بھرپور تیاری کررہا ہے۔ دراز ایکسپریس (DEX)، پلیٹ فارم کی لاجسٹکس سروس جو خاص طور پر کامرس آپریشنز کیلئے تیار کی گئی ہے، نے سیل کے دوران متعدد سینکڑو ں ہزاروں آرڈرز کا انتظام کرنے کیلئے 3ہزار اضافی DEXہیروز (ڈلیوری ایجنٹس) کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ پلیٹ فارم کے 20ہزار فعال فروخت کنندگان کی بلامعاوضہ تربیت جاری ہے، اِس کی مدد سے وہ زیادہ سے زیادہ سیل کر سکیں گے جو بے مثال ٹریفک چلانے کیلئے تیار ہے۔ دراز نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں 55 پک اپ پوائنٹس کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ کسٹمرز بہ آسانی کسی قریبی لوکیشن سے اپنے پیکیجز اُٹھا سکیں۔
اِن ایپ کیمی فیکیشن، شیک شیک اور کلیکٹیبل وائوچر جیسی خصوصیات کیساتھ دراز اپنے صارفین کو ایک انتہائی پُرکشش تجربہ پیش کریگا۔
دراز نے سیل کے لئے ملک میں مشہور برانڈز کے ساتھ شراکت کر رکھی ہے۔ ایونٹ کے اسپونسرز یونی لیور، آر بی، ویوو، نوکیا، پرنس DFSK، پی اینڈ جی، لوریل اور نیسلے صارفین کو ڈیلز اور وائوچر پیش کرینگے۔ برانڈ کے دیگر شراکت دار ہائی سینس، رئیل می، ٹپال، اکیرا، آڈیونک،Levis، یونی فوم، ٹیکنو، مولٹی فوم، مولٹی فوم، ٹی ایس ایل، رواج اینڈ کیونے بھی 11.11انقلاب میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل شراکت داروں میں کے ایف سی اور فوڈ پانڈا شامل ہیں۔
گیارہ گیارہ فنانشل ادخال کا ثبوت بھی بنے گی۔ بینک شراکت دار ایچ بی ایل، میزان بینک اور ایزی پیسہ اپنے تمام کسٹمرز کو 25فیصد تک رعایت فراہم کرینگے ۔ صارفین بہ آسانی ماہانہ اقساط کے ساتھ 10ہزار روپے سے زائد قیمت کی پروڈکٹس کی ادائیگی کرنیکا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دراز وایلیٹ ایپ پر قابل ادائیگی کا ایک بہترین آپشن موجود ہے، جو اپنے صارفین کو کیش بیک، ایکسکلوزیو بیلنس، فاسٹ چیک آئوٹ اور واپسی کی صورت میں فوری رقم کی واپسی کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کے PCI DCCS کمپلینٹ چیک آئوٹ کے ساتھ دراز یقینی بناتا ہے کہ اُس کے کسٹمرز دھوکہ دہی سے محفوظ رہیں۔