• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ کے بڑے ٹرین حادثے


پاکستان کی تاریخ میں ٹرین کے کئی بڑ ے حادثات ہوئے ہیں مگر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرین حادثہ 4 جنوری 1990 کو ہوا تھا ۔

پنوں عاقل کے قریب سانگی میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 307 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

پاکستان میں پہلا بڑا ٹرین حادثہ 1953ء میں جھمپیر کے قریب ہوا جس میں دو سو افراد جاں بحق ہوئےاس کے اگلے برس جنگ شاہی کے قریب ٹرین حادثے میں ساٹھ افراد جان سے گئے تھے ۔

بائیس اکتوبر 1969ء کو لیاقت پور کے قریب ٹرین حادثے میں اسی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ انیس سو ستاسی میں مورو کے قریب بس اور ٹرین کے تصادم میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوئے۔

چار جنوری 1990ء کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرین حادثے میں 307 افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ حادثہ سندھ کے علاقے سانگی میں بہاء الدین ذکریا ایکسپرس کے ایک خالی مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا۔

آٹھ جون انیس سو اکانوے کو گھوٹکی کے قریب دو ریل گاڑیوں کے تصادم میں سو افراد جاں بحق ہوئے، نومبر انیس سو بانوے میں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن ہی کے قریب ٹرین حادثے میں 54 افراد جان سے گئےاور تین مارچ انیس سو ستانوے کو خانیوال کے قریب ٹرین پٹری سے اترنے سے چودہ افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: جولائی 2018 سے اب تک ہونے والے ٹرین حادثات

تیرہ جولائی دو ہزار پانچ کو گھوٹکی کے قریب تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 120 افراد جاں بحق ہو گئے،جولائی دو ہزار تیرہ میں خان پور کے قریب ایک ٹرین ایک رکشا سے ٹکرا گئی جس سے چودہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

دو جولائی دو ہزار پندرہ کو گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثے میں انیس افراد جاں بحق ہوئےاور سترہ نومبر 2015ء کو بلوچستان میں آبِ گم کے قریب ٹرین حادثے میں بیس افراد جاں بحق ہوئے۔

تین نومبر 2016ء کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے 21 افراد جاں بحق ہو گئےتھے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین