• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز گام سانحہ: معروف شخصیات کا اظہار برہمی

گزشتہ روز پیش آنے والے سانحے تیز گام  پر اپنے ردعمل میں مختلف شعبوں سے وابستہ معروف شخصیات نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ریلوے حکام پر اظہار برہمی بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ  مناسب جانچ پڑتال سے اس بڑے سانحے سے بچا جاسکتا تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک سیلنڈر کو ٹرین پر لے جانے کی اجازت کیسے دی گئی؟

یہ بھی پڑھیے: آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے: عینی شاہد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سانحہ تیز گام پر افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اس افسوسناک سانحے کا سبب بنا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار  شان شاہد نے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ریلوے کو اپنے مسافروں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہئے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ زندگیاں معنی رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرین ڈرائیور نے آگ لگنے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے لکھا کہ سانحہ تیزگام  دلخراش سانحہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مزید نقصان سے بچنے کے لیے ہمیں ابھی سے سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والوں کا کسی کو تو جوابدہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ بھی بہتر نہیں ہورہا، پاکستان ریلوے کی حالت ابتر ہے۔

اداکار شمعون عباسی نے بھی اپنا ردعمل دیا۔


اداکارہ اُشنا شاہ نے تیز گام سانحے کو خوفناک ترین سانحہ قرار دیا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ٹرین حادثے کا شکار ہونے والوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔

تازہ ترین