• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ‘ پاکستان میں بھی نمائش کیلئے پیش

رمینیٹرڈارک فیٹ‘ کا ٹریلر


مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن اینڈ ایکشن سیریز ’ٹرمینیٹر‘ کے سلسلے کی نئی فلم ’ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ‘ کراچی میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔

ٹم ملر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

فلم کے دیگر اداکاروں میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونا اور نٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ نامی اس سیکوئل میں آرنلڈ شوارزنیگر اور لِنڈا ہیملٹن دونوں ہی شامل ہیں، ان کی آمد سے ٹرمنیٹر کی دو کامیاب ترین فلموں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمینیٹر فلم کی تمام سیریز اور کاسٹ کی پرفارمنس بہت دلچسپ رہی ہے یہ سیریز بھی یقیناً اتنی ہی دلچسپ ہوگی۔

تازہ ترین