• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجرکی سرحد کے قریب واقع انڈیلیمانے میں ایک فوجی کیمپ میں دہشت گردانہ حملےمیں 53 فوجی اور ایک شہری ہلاکت ہوگیا۔

 فرانسیسی میڈیا کے مطابق مالی کے وزیر اطلاعات سنگارے نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میناکا میں نائیجر کی سرحد کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ فوجی کیمپ کے خلاف جہادیوں کے زیرقیادت حملے میں بھاری نقصان ہوا۔

مالی کی حکومت نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے، لاشوں کی شناخت جاری ہے، حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

2012 میں مالی میں القاعدہ نے وسیع و عریض علاقے پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد فرانس کی فوج نے اس کے خلاف آپریشن کرکے بہت سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

تازہ ترین