• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاہرہ میں آرٹ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد

قاہرہ میں آرٹ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد


قاہرہ میں دوسرے بین الاقوامی آرٹ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کلاسیکل میوزک اور آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے دوسرا مینئیل پیلیس فیسٹیول منایا جارہا ہے، فیسٹیول میں اسپین، اٹلی اور عراق سمیت دُنیا بھر سے کلاسیکل موسیقار شرکت کر رہے ہیں۔

فیسٹیول میں مینئیل پیلس کے عجائب گھر میں رکھے آرٹ کے نمونے بھی عوام کی دلچسپی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ 

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد جہاں محل کے ورثے کو محفوظ کرنا ہے وہیں مشترکہ کنسرٹس اور ورک شاپس کے ذریعے مصری کلاسیکل موسیقی کا احیاء بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیسٹول 9 نومبر تک جاری رہے گا۔  

تازہ ترین