• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: محمد حسین ہیکل

مترجم:ابوافضال شہزاد محمد خان

صفحات650:، قیمت 1200: روپے

ناشر:بُک کارنر شو روم، اقبال لائبریری روڈ، بُک اسٹریٹ جہلم۔

عربی نژاد،انشاء پرداز اور سیرت نگار محمد حسین ہیکل عالمِ عرب اور مسلم دُنیا کے علمی و ادبی حلقوں میں قابلِ ذکر شہرت کے حامل ہیں۔ آپ نے مختلف اسلامی موضوعات پر گراں قدر کتابیں تصنیف فرمائیں، لیکن ’’حیاتِ محمدﷺ‘‘حسین ہیکل کی وہ مشہور کتاب ہے جسے عالمِ عرب اور برِّصغیر پاک و ہند میں یک ساں طورپر قبولیت اور شہرت حاصل ہوئی۔ 

عربی زبان سے اُردو میں ترجمہ ہونے والی سیرت کی کتابوں میں اسے بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ یہ کتاب بنیادی طور پر 31ابواب اور مختلف ذیلی عنوانات پر مشتمل گویا سیرت النبی ﷺکا مختصر انسائیکلوپیڈیا ہے، جس میں فاضل مصنّف نے سیرتِ طیّبہ کے موضوعات کو علمی و ادبی اسلوب میں بیان کیا ہے۔ کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ محمد حسین ہیکل نے مغربی حلقوں اور مستشرقین کے آپﷺ کی حیاتِ طیّبہ پر اُٹھائے گئے اعتراضات و شبہات کا علمی و مدلّل انداز میں تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔ 

یہ کتاب قبل ازیں پاک و ہند میں مختلف اداروں سے شایع ہو چُکی ہے، لیکن اس اشاعت کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے باقاعدہ تخریج و تعلیق اور نادر و نایاب تصاویر سے مزیّن کر کےعُمدہ اسلوب اور پورے اہتمام سے شایع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین