• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُرود و سلام کی بہاریں (اُردو ترجمہ افضلُ الصّلوات علیٰ سیّد السّاداتؐ)

مؤلف:علّامہ محمد یوسف بن اسماعیل نبہانی ؒ

متّرجم:علّامہ حافظ بشیر احمد سعیدی

صفحات280:، قیمت 480: روپے

ناشر:بُک کارنر ،اقبال لائبریری روڈ، بُک اسٹریٹ جہلم۔

یہ در حقیقت علّامہ نبہانی ؒکی دُرود شریف کے فضائل پر مشتمل مشہور و معروف کتاب ’’افضلُ الصّلوات علیٰ سیّد السّادت‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے۔ کتاب کو علامہ نبہائی ؒنے سات ابواب پر ترتیب دیا ہے۔ چناں چہ باب اوّل’’آیتِ صلوٰۃ و سلام کی تفسیر‘‘،باب دوم’’فضائل دُرود شریف کے متعلق احادیثِ مبارکہ‘‘، باب سوم’’جمعۃ المبارک اور شب جمعہ کو دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب پر مشتمل احادیثِ مبارکہ، بزرگانِ دین کے اقوال‘‘، باب چہارم،’’کثرتِ دُردو شریف کی ترغیب دلانے والی احادیثِ مبارکہ‘‘، باب پنجم’’دُرود شریف پڑھنے والوں کی شفاعت کے متعلق احادیثِ نبویؐ ‘‘، باب ششم:’’حضور نبی اکرم ﷺ کے ذکر کے وقت درود شریف نہ پڑھنے پر وعید کے متعلق احادیثِ مبارکہ‘‘، جب کہ آخری باب’’دُرود شریف پڑھنے والوں کے انعامات و اکرامات‘‘کے بیان پرمشتمل ہے۔ 

یہ کتاب مجموعی طور پر ستّر مختلف دُرود شریف کا گراں قدر مجموعہ ہے، جن میں سے بعض دُرود مختلف محدثین، نام وَر علماء، صوفیاء اور اولیائے کرام کی جانب منسوب ہیں۔

تازہ ترین