• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: پروفیسر سرور حسین خاں

صفحات390:، قیمت 300: روپے

ناشر:غضنفر اکیڈمی، سرسیّد اُردو بازار، ناظم آباد کراچی۔

سیرتِ طیّبہ پر پیش نظر کتاب قرآنِ کریم کی روشنی میں تحریر کی گئی ہے۔ اس اسلوب پر اُردو زبان و ادب میں قبل ازیں متعدد کتابیں شایع ہوچُکی ہیں۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ مصنّف نے قرآنِ کریم کی 183آیاتِ مبارکہ کی روشنی میں سیرت النبیؐ کے مضامین و موضوعات کو کتاب کی زینت بنایا ہے۔ کتاب میں موجود آیاتِ مبارکہ کی ترتیب وہی رکھی گئی ہے، جو قرآنِ کریم میں موجود ہے۔ 

کتاب کی ترتیب و تدوین میں فاضل مصنّف نے متعلقہ موضوع پر بنیادی کتب کے علاوہ متعدد اہم تفاسیر سے بھی بَھر پور استفادہ کیا ہے،جس سے کتاب کی اہمیت کا پتا چلتا ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع سیرت النبی ؐ ہے، جس میںقرآنِ کریم کی روشنی میںعلمی اسلوب میں بحث کی گئی ہے۔کتاب کے آخر میں ایک خصوصی ضمیمہ شامل ہے،جس میں منتخب کتب سیرت کا تعارفی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین