• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: بہارُ النّساء بہار

صفحات104:،قیمت 300: روپے۔

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ46 ، مزنگ روڈ، لاہور۔

کتاب کی مصنّفہ ادیبہ اور قادر الکلام شاعرہ ہیں، جب کہ ان کی کتاب ’’مقامِ عشق‘‘ ادائیگی عُمرہ اور حرمین شریفین، مکۂ مکرمہ اور مدینۂ منوّرہ، کعبۃ اللہ ، روضہ ٔ رسولؐ، حرمین کے مقاماتِ مقدسہ میں بیتے ان لمحات کا بصیرت افروز تذکرہ اور مشاہدات و تاثرات کا مجموعہ ہے،جس میں مصنّفہ نے عقیدت مندانہ اسلوب میں حرمین کی حسین یادوں اور اپنے مشاہدات کو بیان کیا ہے۔ اسلوب تحریر سادہ، عام فہم اور متاثر کُن ہے ، یہ کتاب بنیادی طور پر دو حصّوں پر مشتمل ہے ۔

پہلے حصّے میں ادائیگی عُمرہ، عبادات کا ذکر، مقاماتِ مقدّسہ کی زیارت اور ان کی دینی وتاریخی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرا حصّہ، حمد و ثناء اور نعتوں پر مشتمل ہے، جس میں اُردو اور سرائیکی میں حمد و ثناء اور سرورِ کونین حضرت محمد ﷺ کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین