• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: خورشید ناظر

صفحات312:، قیمت: درج نہیں

ناشر:اُردو مجلس ،بہاول پور۔

زیرِ تبصرہ کتاب کے مصنّف خورشید ناظر نعت گو شاعر کے طور پر معروف ہیں، ان کی یہ کتاب اُردو کی نعتیہ شاعری اور نعتیہ ادب میں ایک وقیع اور گراں قدر اضافہ ہے،جس میں شاعر ِموصوف نے امام الانبیاء، سیّد المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ احمدِ مجتبیٰﷺ کے چار سو چھہتر (476) اسمائے مبارکہ اُردو شاعری کی صنف’’صنعتِ توشیح‘‘کے ذریعے آپ ﷺ کی ذات ِبابرکات سے اپنی بےپایاں محبّت کےاظہار اور آپ ﷺکے اسمائے گرامی کی ترتیب پر گل ہائے عقیدت پیش کرنےکی سعی کی ہے۔ 

بلاشبہ یہ ایک قابلِ قدر کام اورمنفرد علمی و ادبی کارنامہ ہے،جس میں رسولِ اکرم ﷺ کے ہر اسمِ پاک کی مناسبت اور اس اسمِ مبارک کے حروف کی ترتیب پر منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین