• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: ثاقب قریشی

صفحات: 112،قیمت: 200روپے

ناشر: بزمِ فروغِ ادب، حیدرآباد،سندھ۔

زیرِنظرمجموعۂ کلام معروف شاعر ثاقب قریشی کی لکھی گئی نعتوں، منقبتوں، مدحتوں اور مختلف قطعوں پرمشتمل ہے۔’’قندیلِ مدحت‘‘ میں شامل بعض مناقب صحابۂ کرامؓ اور بزرگانِ دین اور اسلامی شخصیات کے ہیں، جو عالمِ اسلام میں مشہور و معروف ہیں۔علاوہ ازیں، اُن بزرگانِ دین ،صوفیائے کرام، اولیائے عظّام اور مشاہیر کی مدحتیں ہیں، جن کا تعلق باب الاسلام سندھ و پاکستان اور صوبۂ سندھ میں بھی خصوصی طور پرحیدرآباد شہر سے ہے۔ 

اس کے علاوہ وادیِ مہران کے مَردِ قلندر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مختلف ابیات کا اُردو ترجمہ بھی کتاب کا حصّہ ہے۔ نعتِ سرورِ کونینﷺ اور منقبت نگاری کے حوالے سے یہ مجموعۂ کلام ایک یادگار دستاویز ہے، جس میںسرکارِ دو جہاںﷺکے حضور نعتوں کی صُورت گُل ہائے عقیدت اور بزرگانِ دین کے مناقب بصیرت افروز اسلوب میں پیش کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین