• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان  نے اپنی قریبی دوست ناریسا دھرانی کی کہانی سناتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی قریبی دوست ناریسا  کے ہمراہ سات تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے تفصیلی کیپشن میں لکھا کہ ’میں آج آپ کو دنیا کی سب سے بڑے دل کی مالک لڑکی سے متعارف کروانا چاہتی ہوں جس سے میری ملاقات کئی سال پہلے کالج کے زمانے میں ہوئی تھی۔‘

ماہرہ نےلکھا کہ جب وہ نارو کو اپنے خوابوں اور مستقبل کے بارے میں بتاتی تھیں تو وہ بہت تسلی سے سنتی تھیں، نارو اُس وقت بھی ماہرہ کے ساتھ کھڑی تھیں جب کسی نے بھی اُن کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

ماہرہ نے باہمت نارو کی کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ نارو نے والد کی وفات کے بعد  23 سال کی عمر میں اپنے والد کی چھوٹی سی کمپنی کو سنبھالا اور اس کے لیے دن رات محنت کی۔

View this post on Instagram

I want to tell you all this story.. story of a girl I met years and years ago. Story of someone who has the biggest heart in the world. I remember meeting Naroo in college thanks to @sanahafeezsheikh Blaring desi music and some algebra books in her car. That was it. She was there for me when no one was around. She put up with my loser behaviour. She listened patiently while I told her all my dreams. She used to wake up in cold sweats when her father passed away while we were in college, she would cry.. but she never let her mother see it. She protected her sisters fiercely. And at the age of 23 she took over a then small company of her fathers. She worked day and night, surrounded by only men ( at that point). And all the while still making us all feel that she’s there for us. And day before, when I watched her on stage making her dream come true, it felt like life had come a full circle. She is the only female CEO in the automotive industry in Pakistan. She told all of us that once at a conference they were welcomed as - Good evening Lady and Gentlemen. Aaaah! I truly believe success comes from hard work and good intentions. But dreams.. dreams come true because some kindness somewhere has just worked, someone’s prayers for you have been accepted. And imagine someone who is always kind to people, that’s my naroo.. ️ Naroo, the day Penny kicked us out of our apartment and you took me and Hissaan in, I prayed for you so hard. I believe my prayers have something to do with you being on that stage, as does anyone who has known you because that’s ALOT of prayers. I love you and have always been proud of you. To you my Naroo, to you forever inshAllah

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


انہوں نے لکھا کہ نارو کے والد جب دنیا سے رخصت ہوئے تو نارو نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور کبھی اپنی والدہ کے سامنے نہیں روئیں بلکہ وہ ماہرہ کے سامنے کالج میں روتی تھیں۔

ماہرہ نے کہا کہ مجھے جب بھی نارو کی ضرورت پیش آتی ہے وہ حاضر ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ نارو پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی واحد خاتون سی ای او ہیں۔ ماہرہ نے لکھا کہ نارو نے انہیں بتایا کہ ایک کانفرنس میں اُن کے استقبال کے لیے شام بخیر لیڈی اینڈ جنٹلمین کے الفاظ استعمال ہوئے۔

ماہرہ نے آخر میں لکھا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ کامیابی ہمیشہ اچھی نیت اورسخت محنت کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے لیکن خواب ہمیشہ کسی کی دعا یا پھر آپ کی کسی رحم دلی کی وجہ سے ہی پورے ہوتے ہیں۔ ماہرہ نے لکھا کہ انہوں نے نارو کے لیے بہت دعائیں کی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نارو کی کامیابی اُن کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے نارو کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نارو پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ 34 سالہ ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کا روشن نام ہیں۔ انہوں نے بن روئے، سپر اسٹار، سات دن محبت اِن، ہو من جہاں جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین