• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکاری کرتے ہوئے حرا مانی کی ویڈیو وائرل


 اداکارہ حرا مانی کی معروف گلوکار علی عظمت کے انداز میں گلوکاری کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو میں علی عظمت کی آواز میں گاتے دیکھ کر حرا مانی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور تعریف کے ملے جلے کمنٹس آنے لگے، کسی نے ان کے انداز کو سراہا تو کسی نے اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی صارف نے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی تو کسی نے ان کا مذاق اڑایا۔

حنا بٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ کتنی زیادہ باصلاحیت ہیں، مرد کی آواز میں بھی گلوکاری کر لیتی ہیں، واہ۔‘

حسنین نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ لڑکیوں کی علی عظمت۔‘

ایمان سرفراز نامی صارف نے لکھا کہ ’علی عظمت کا نیا ورژن۔‘

مریم نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ سُننے کے بعد میں بہری ہوگئی ہوں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت زیادہ باصلاحیت لڑکی۔‘

عائشہ مرزا نامی صارف نے لکھا کہ ’ یہ علی عظمت بن رہی ہیں۔‘

ملیحہ عباس نامی صارف نے لکھا کہ ’ کانوں میں درد شروع ہوگیا۔‘


تازہ ترین