• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں دو روزہ سائنس اور کلچر میلے کا اہتمام

سوات میں دو روزہ سائنس اور کلچر میلے کا اہتمام


سوات میں یتیم بچوں کے لیے قائم تعلیمی ادارے میں دو روزہ سائنس، آرٹ اور کلچر میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے اپنے تخلیقی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا ۔

سائنس میلے میں طلباء نے مختلف سٹالز لگائے تھے جس میں سائنسی ماڈلز ، پینٹنگز، ماحولیات، روایتی لباس، تاریخی مقامات اور مقامی کھانوں کے اسٹالز شامل تھے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تھیوری کے ساتھ بچوں کو پریکٹیکل تعلیم دینا ضروری ہے۔

سلیم الرحمان نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے، بہت خوشی ہوئی بچوں کی محنت دیکھ کر اور اساتذہ کی محنت دیکھ کر، اپنے طرف سے ان کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

میلے میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے علاوہ اساتذہ، اور اراکین سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین