• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 بڑے بینکوں نے 9 ماہ میں 3.66 کھرب روپے قرض دیئے

اسلام آباد(اے پی پی) ملک کے پانچ بڑے بینکوں کی جانب سے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 3.66؍ کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے‘ جنوری تا ستمبر 2019ءکے دوران بی 5 کے قبل از ٹیکس منافع میں 21فیصد اضافہ ہوا ہے اور اثاثہ جات میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بی 5کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2019ءکی پہلی ششماہی کے دوران پانچ بڑے بینکوں کے قابل از ٹیکس منافع میں 21فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا جون 2019ءکے لئے بی 5 نے ایک لاکھ 17 ہزار 835 ملین روپے قبل از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ سال 2018ءکی پہلی ششماہی کے لئے ان کا قبل از ٹیکس منافع 97 ہزار 17 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2018ءکے مقابلہ میں 2019ءکے ابتدائی چھ ماہ کے لئے بی 5 کے قبل از ٹیکس منافع میں 20ہزار 818 ملین روپے یعنی 21فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع 9 فیصد کے اضافہ سے جنوری تا جون2019ءکے لئے 65 ہزار 251ملین روپے تک بڑھ گیا ۔

تازہ ترین