• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی برقرار، 100 انڈیکس مزید 295 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، تیزی کا تسلسل برقرار، 100انڈیکس میں مزید 295پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاری مالیت بھی مزید 72ارب 72کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 3.37 فیصد زائد جبکہ 65.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 35985 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا لیکن 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

تازہ ترین