• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے اورقیمت فروخت 155.70روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہاجس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 155.30 روپے اورقیمت فروخت 155.60روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خریدمیں 95پیسے اور قیمت فروخت میں 1.20روپےرہی۔

تازہ ترین