• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و سلامتی کیلئے نوجوانوں کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا، کوآرڈی نیٹر کے پی

ایبٹ آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کوآرڈی نیٹر محمد کاشف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش جنونی انتہا پسندی ، دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے منفی رجحانات کا سدباب کرکے وطن عزیز کوامن و سلامتی کا مثالی گہوارہ بنانے کےلئے پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا جس کےلئے ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو تلاش روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائی جائے او ر انہیں ان کی تعلیم کے مطابق باعزت روزگار مہیا کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیغام پاکستان سینٹر کے زیراہتمام ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ یونیورسٹی اور ہری پور یونیورسٹی میں منعقد ہونیوالے سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں معاشرے میں نوجوانوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ۔

تازہ ترین