• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مارچ کو وقت کا ضیاع کہا جا رہا ہے، یہ لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، یہ ان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔

قومی اسمبلی میں  خواجہ آصف کاخطاب


قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آپ لوگ ماضی میں الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے، ہم کر رہے ہیں تو کیا مسئلہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان کو نہیں پتہ ، جب ان کے سر پر چھت گرے گی تو ان کو پتہ چلے گا، جو اقتدار میں ہوتا ہے سب سے زیادہ کم علم ہوتا ہے، جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، 12 آرڈیننس بغیر بحث کے اس ایوان سے منظور ہوئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ایوان میں قانون سازی ہوئی، سارا ایوان شرمسار ہوا، اس ایوان کے لیے کل کوئی اچھا شگون نہیں تھا، ان کو احساس نہیں ہے، اس طرح جمہوریت کا بیڑا غرق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خٹک صاحب! آپ کنٹینر پر چڑھ کر ڈانس کرتے تھے، اس طرح کے رویے رہے تو دور نہیں کہ سارا نظام لپیٹ دیا جائے گا، اگرآپ مذاکرات میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں تو جمہوریت کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ اصل بات وزیرِ اعظم تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’حکومت نوازشریف کی صحت کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ اور ایوان کو جوابدہ ہیں، اگر میں کوئی قابلِ اعتراض بات کروں تو اسپیکر صاحب! آپ ٹوک دیجئے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں نے جمہوریت اور پاکستان کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین