• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کا کا پاکستان فٹبال کو خدمات دینے کیلئے تیار


برازیل کے اسٹار فٹ بالر رکارڈوکاکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی فٹ بال کو اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں، پاکستان میں فٹ بال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جسے پالش کرنے کے لیے اکیڈمیز بنانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ گیند کی طرح ہر بچے کو فٹ بال دینا ہوگی،انہوں نے پاکستان آمد کو اچھا تجربہ قرار دیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، جو آج کراچی اور کل لاہور میں ایکشن میں ہوں گے۔

چاروں فٹ بالرز کی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے آج شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مقابلہ کریں گے جب کہ کل لاہور میں ٹیم فیگو سے مقابلہ ہوگا۔

تازہ ترین