آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

محمد آصف نے اپنی جیت کشمیری عوام کے نام کردی

محمد آصف نے اپنی جیت کشمیری عوام کے نام کردی


دوسری بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے محمد آصف نے اپنی جیت کو کشمیری بھائیوں کے نام کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ یہ اکیلے ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں محمد آصف کا کہنا ہے کہ دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں 44 ممالک کے کیوئسٹ شرکت کررہے تھے، سیمی فائنل اور فائنل مشکل تھا لیکن ان کی محنت رنگ لائی۔

جنگ نیوز
دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے، محمد آصف

دوسری جانب پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے کہا کہ دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں امید ہے کہ حکومت اور وزارت کھیل اسنوکر کے کھیل پر خصوصی توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے پوری چیمپئن شپ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے اسنوکر کے کھیل پر توجہ دی جائے، رواں سال 10سے 12 انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑی میڈلز لائے لیکن کسی نے اُن کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس سال نہیں بلکہ گزشتہ چھ سات سال میں پاکستان ایشین اور عالمی سطح پر اسنوکر کے بے شمار ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اس کے باجود کوئی توجہ دینے والا نہیں، کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں۔

عالمگیر شیخ نے امید ظاہر کی کہ اب حکومت اور وزارت کھیل اسنوکر پر خصوصی توجہ دے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید