• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہیں، اسٹار فٹبالرز

پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہیں، اسٹار فٹبالرز


پاکستان کا دورہ کرنے والے انٹرنیشنل اسٹار فٹبالرز نے اس خواہش کا اظہار کیا  ہے کہ ملک میں فٹبال کا کھیل ترقی کرے اور نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئیں۔

برازیل کے ریکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، اسپین کے کارلیس پیوئل اور فرانس کے نکولس انیلکا نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر فٹبالرز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں فٹ بال کی پروموشن کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

غیرملکی فٹ بالرز نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں آکر  بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں سے ملنے والی محبت پر بہت مسرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اپنے تجربے کو نوجوانوں میں منتقل کریں، اس حوالے سے ہم سے جو بھی ہو سکا کریں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد انٹرنیشنل فٹبالرز نے مقامی شاپنگ مال میں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارا۔

وہ اتوار کو لاہور میں نمائشی میچ کھیلیں گے، نمائشی میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پر شیڈول ہے، انٹرنیشنل فٹبالرز لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے، ان فٹبالرز کے دورے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کی ترقی ہے۔

تازہ ترین